راجن پور کے طارق خان دریشک جو تحریک انصاف کے صوبائی اسمبلی کے رکن تھے، ان کو جمعے کی شب طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈاکٹروں کی بے حد کوششوں کے باوجود وہ ان کو بچا نہ سکے اور طارق خان اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ طارق خان دریشک حلقہ پی پی 269 راجن پور سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔




