پاکستانی ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان اور امام الحق نے پہلی وکٹ پر ہی سب سے زیادہ رنز بنانے کا ایک نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔
دونوں بلے بازوں نے دلچسپ کھیل پیش کرتے ہوئے 304 رنزکی شراکت قائم کی جب کہ اس سے پہلے طویل ترین شراکت کا اعزاز سری لنکا کے بلے بازوں جے سوریا اور اوپل تھرنگا کے پاس تھا، جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف جون 2006 میں 286 رنزکی شراکت قائم کی تھی۔
فخر زمان 210 کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی جبکہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے والے کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گئے۔
اس سے پہلے پاکستان میں یہ ریکارڈ سعید انور کے پاس تھا جنہوں نے بھارت کے خلاف 194 کی زبردست اننگز کھیلی تھی۔
پاکستان بقابلہ ویسٹ انڈیز میں پاکستان کو 0-4 کی برتری حاصل ہے۔

No comments:
Post a Comment
Thanks for being a part of our blog NEWSON52.BLOGSPOT.COM. We will try to reply you as soon as possible.